سیاستدانوں، ججز اور اداروں کے سربراہان کے فون ٹیپ کروانا نواز شریف کی تاریخ رہی ہے؛وفاقی وزیر فرخ حبیب

48

فیصل آباد،20 جولائی (اے پی پی ): وفاقی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب  نے  کہا ہے کہ  سیاستدانوں، ججز اور اداروں کے سربراہان کے فون ٹیپ کروانا نواز شریف کی تاریخ رہی ہے۔

منگل کو یہاں  میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے فون ہیک کے معاملے میں نواز شریف کا کیا تعلق تھا ان سوالات کا جواب چاہیے۔