عارف والا: زہریلا ناشتہ کرنے والے خاندان کی حالت غیر،2 افراد جانبحق 

33

عارف والا، 07 جولائی (اے پی پی ):  زہریلا ناشتہ کرنے والے پورے خاندان کی حالت غیر ہو گئی، دو بہن بھائی جانبحق جبکہ والدہ اور دو بچے ہسپتال میں داخل ہیں۔

عارف والا کے نواحی گاؤں 143 /ای بی میں کاشتکار راؤ محمد توفیق کے خاندان نے گھر میں چائے پراٹھے سے ناشتہ کیا تھا جس کے فوری بعد ان کی اہلیہ صابرہ بی بی، 8 سالہ بلال، 9 سالہ عشاء، 7 سالہ اریج اور 3 سالہ عبداللّٰہ کی حالت غیر ہو گئی جنہیں فوری طور پر طبی  امداد کیلیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال عارفوالا منتقل کیا گیا جہاں س تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کیا گیا ۔ دو بہن بھائی بلال اور عشاء جاں بحق ہوگئے جبکہ صابرہ بی بی ، 2 بچے عبداللّٰہ اور اریج  کی حالت تشویشناک ہے  جبکہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔