عالمی ادارہ محنت کاکامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضہ حاصل کرنے والوں کے لئےتربیتی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

18

اسلام آباد۔14جولائی  (اے پی پی):عالمی ادارہ محنت نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضہ حاصل کرنے والوں کے لئے کاروبار کے متعلق تربیتی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم کےمعاونِ خصوصی برائے اُمورِ نوجوانان عثمان ڈار سے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے کنٹری ڈائریکٹر نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ملاقات میں کامیاب جوان لون اسکیم کا سالانہ تجزیہ اور اس کی افادیت کی جانچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران اس اسکیم میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ملاقات میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی جانب سے نیا کاروبار شروع کرنے والے افراد کے لئے کاروبار سے متعلق تربیتی پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین کے مابین باہم اشتراک کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔