عوام موجودہ حکومت کی کارکردگی سے خوش نظر آررہے ہیں؛ ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سرداربابرخان کا کرکنہ میں کارنر میٹنگز سے خطاب

9

 موسیٰ خیل ،28جولائی(اے پی پی): ڈپٹی سپیکر سرداربابرخان نے یونین کونسل کرکنہ کےمختلف مقامات پر کارنر میٹنگز کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام موجودہ حکومت کی کارکردگی سے خوش نظر آررہے ہیں، کارکردگی کو دیکھ کر روزانہ کی بنیاد پر لوگ پارٹی میں شمولیت کررہے ہیں جس کی بنا پر پارٹی مزید مقبول ہوتی جا رہی ہے،  عوام نے جو امید لیکر مینڈیٹ دیا ہے ان کے امیدوں پر پورا اتروں گا۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنے کے لئے تمام تروسائل  بروئےکار لایا جائے گا، ضلع میں سڑکوں کا جھال بچایا گیا ہے، پانی کے مسائل حل کرنے کے لئے صاف پانی کیلئے خطیر رقم  مختص کئے ہیں، مزید رقم مختص کئے جارہے ہیں۔

ڈپٹی سپیکر سرداربابرخان نے کہا کہ غریبوں سے ملکر خوشی ہوتی ہے، اپنے دور حکومت میں کرپشن کسی صورت قبول نہیں ہے، عوام کو بنیادی سہولیات دینا میرا مشن ہے اور اس مشن کو لیکر آپ کے پاس لایا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کرکنہ بلوچستان کا سرحدی علاقہ ہے،اس  حدود کے اہمیت سے واقف ہو یہاں کے مسائل حل کرنے کے ہر ممکن کوشش کرونگا۔