پشین،18 جولائی (اے پی پی ): عیدالاضحی کی آمد کے ساتھ ہی پشین شہر کے مختلف علاقوں میں مویشی منڈیاں سج گئیں ہیں، شہری جانور خریدنے کے لیے مویشی منڈیوں کا رخ کررہے ہیں، دور دراز علاقوں سے لوگ اپنے جانور لے کر منڈی پہنچ رہے ہیں جبکہ خریداروں کی بڑی تعداد بھی جانوروں کی خریداری کےلیے منڈی آنا شروع ہوگئی ہے ۔
عیدالاضحی پر سنت ابراہیمی کی تکمیل ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے جسے پورا کرنے کے لیے صحت مند اور خوبصورت جانور خریدنا چاہتے ہیں مگر منڈیوں میں بیوپاریوں کی جانب سےزیادہ قیمتوں کے مطالبے کی وجہ سے خریدار کافی پریشان ہیں۔
خریداری کےلیے آنے والےشہریوں کا کہناہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال قیمتوں میں بیس سے تیس فیصد اضافہ ہواہے، بہت سے لوگ یہ شکوہ کرتے بھی نظرآتے ہیں کہ اس بار جانوروں کی قیمتیں ان کی قوت خرید سے باہر ہیں جس کی وجہ سے شاید وہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی نہ کرپائیں۔