وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا بغیر پروٹوکول مردان اور ضلع ملاکنڈ کے مختلف علاقوں سمیت ہسپتالوں ، تھانوں اور ایکسائز چیک پوسٹوں کا اچانک دورہ

23

مالاکنڈ ،18 جولائی (اے پی پی): وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا بغیر پروٹوکول اچانک دوروں کا سلسلہ جاری ، وزیر اعلی  نے مردان اور ضلع ملاکنڈ کے مختلف علاقوں سمیت ہسپتالوں ، تھانوں اور ایکسائز چیک پوسٹوں کا اچانک دورہ  کیا ۔

وزیر اعلی نے شیر گڑھ ایکسائز چیک پوسٹ پر تعینات تمام عملہ معطل  کر دیا،عملہ سڑک پر گاڑیوں کی چیکنگ کو چھوڑ کر کمروں میں آرام کررہا تھا۔اس کے علاوہ انہوں نے  مردان میں صفائی کی ابتر صورتحال پر براہمی  کا اظہار کیا اور  ٹی ایم او کو وارننگ جاری  کی ۔

 وزیر اعلی خیبر پختونخوا  نے  ناقص انتظامات اور صفائی کی صورت حال پر ایم ایس درگئی ہسپتال کو معطل ، دیگر عملے کو وارننگ جاری کر دی اور ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ اور ڈی ایچ او ملاکنڈ سے وضاحت طلب  کر لی  جبکہ سخاکوٹ میں ٹریفک مینجمنٹ کی ابتر صورتحال پر انچارچ اور دیگر عملے  کو بھی  معطل کر دیا گیا ہے ۔

وزیراعلی  نے  ایکسائز اہلکاروں سے ڈیوٹی سے غیر حاضری کی وجہ  پوچھی تو  اہکاروں نے جواب میں کہا کہ شدید گرمی کی وجہ سے کمروں میں گئے  جس پر وزیر اعلی نے کہا کہ میں گرمی میں نکل کر آیا ہے تو آپ کو بھی ڈیوٹی دینی ہوگی، تنخواہ ڈیوٹی کی ملتی ہے۔ انہوں نے  کہا کہ جو سرکاری اہلکار ڈیوٹی میں غفلت کریگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی وہ گھر جائے گا ۔

 وزیراعلیٰ محمود خان  نے کہا کہ سرکاری ادارے اور اہلکار عوامی خدمات کو اپنا شعار بنائیں ،عوام کو سہولیات فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوامی امنگوں کی ترجمان ہے، عوامی حقوق کا تحفظ کررہے ہے، محکموں کو کارکردگی دکھانی ہوگی ۔