ملتان، 20جولائی(اے پی پی): ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے تمام اہل وطن کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحی مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار ہے، اس میں مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کرتے ہیں، قربانی کا بنیادی فلسفہ جو یہ نہیں کہ صرف جانوروں کی قربانی کی جائے بنیادی طور پر تو اس کا مقصد یہی ہے کہ ہم اپنی عنہ اور نفرتوں کو قربان کریں۔
انہوں نے کہا کہ میرا پیغام ان سب لوگوں کے لیے ہے یہی ہے کہ اپنی عنہ اور نفرت میں ڈوب کر کوئی غلط قدم نہ اٹھائیں ، معاشرے میں بےچینی کا باعث مت بنیں اور بحیثیت مسلمان اور با حیثیت انسان ہم انسانیت کی سر بلندی کے لیے کوشش کریں کہ ایک پرامن معاشرہ تشکیل اسطرح دیا جائے ، اگر کسی نے ہمارے ساتھ زیادتی بھی کی ہے تو اس کو درگزر کریں اور اس کو معاف کریں اس سے ایک بہت اچھا معاشرہ جس میں ہم سب لوگ بڑے امن میں رہے سکتے ہیں وہ تشکیل پا سکتا ہے۔
ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر ہم نے پورے ملتان میں خصوصی انتظامات کیے ہیں، سیکورٹی کے تمام اجتماعات جو کہ نماز کے لیے ہونگے اس پر سپیشل سیکورٹی لگائی ہے اس کے علاوہ مویشیوں کے لیے مویشی منڈی میں سپیشل انتظامات کیے ہیں تاکہ خریداروں اور بپاریوں کو تحفظ ملے ۔
انہوں نے کہا کہ عید کی تین چھٹیاں ہیں اس میں کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ گھر میں رہیں، بچوں کو خاص طور پر گاڑیاں مت دیں، موٹرسائیکل مت دیں تاکہ وہ ون ویلنگ نہ کریں اور وہ ریس نہ لگائیں نہیں تو حادثات سے قیمتی جانوں کا نقصان ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ساری حفاظتی تدابیر کو اختیار کریں اور کوشش کریں جس نے ویکسینیشن نہیں کروائی وہ بھی ضرور کروائیں تاکہ آپ سب لوگ ایک صحت مند معاشرے میں رہے سکیں۔











