عید الضحی کی آمد، کراچی میں جانوروں کی خریداری کیساتھ ساتھ انہیں زبح کرنے  کیلئے چھری اور ٹوکوں کی خریداری جاری

51

کراچی، 18 جولائی (اے پی پی ): عید الضحی   کی آمد،سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے جانوروں کی خریداری جتنا اہم مرحلہ   ہے اتنا ہی  انہیں زبح کرنے  کے لیے چھری اور ٹوکوں کی خریداری ہے ۔

خدیث نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم ہے کہ ” جانوروں کسیاتھ  حسن سلوک کرو، یعنی ذبح کرتے وقت انہیں اتنے تیز دھار اوزار سے ذبح کیا جائے گا کہ انہیں تکلیف کا احساس نا ہو۔”

کراچی کے  قدیمی لوہار مارکیٹ میں نئی نئی اور منفرد چھریوں کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے ،خریداری کے لیے آئے ہوئے افراد کا کہنا تھا کہ انہیں قربانی کیلئے نئے اوزار کی خریداری کرنا اچھا لگتا ہے۔