قومی اسمبلی  اجلاس،  ممتاز علی بھٹو اور ملک بھر میں   حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی

45

اسلام آباد،19جولائی  (اے پی پی): قومی اسمبلی میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ ممتاز علی بھٹو اور ملک بھر میں مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ ممتاز علی بھٹو انتقال کر گئے ہیں۔ مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ چترال میں بھی مختلف حادثات میں لوگ جاں بحق ہوئے ہیں۔ ڈپٹی سپیکر کے کہنے پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے ایوان میں تمام مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کرائی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس بغیر کسی کارروائی کے جمعہ 30 جولائی شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔