پہلاآلتحصیل شجاع آباد استاد خادم حسین میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ، رائزنگ سٹار کرکٹ کلب نے  فائنل میچ جیت لیا

29

شجاع آباد،19جولائی(اے پی پی):  پہلا آل تحصیل شجاع آباد استاد خادم حسین میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ، رائزنگ سٹار کرکٹ کلب نے  فائنل میچ میں سخت مقابلے کے بعد لکی اسٹار کو ہرا دیا، لکی اسٹار کرکٹ کلب اور رائزنگ سٹار کرکٹ کلب کے درمیان گورنمنٹ ہائی سکول کے کرکٹ گراؤنڈ میں فائنل میچ کھیلا گیا۔

 لکی اسٹار کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے8 اوور میں 98 کا ہدف دیا جس میں تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے، جن میں لکی اسٹار کرکٹ کلب کا ٹاپ سکور کرنے والے کھلاڑیوں میں نعمان قریشی نے 39 اور عدنان قریشی نے 24 اور امین بودلہ نے 20 رنز اسکور کئے رائزنگ سٹار کرکٹ کلب کی جانب  سے بولنگ کراتے ہوئے وکیل لفٹی نے شعیب لفٹی اور فرحان نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 دوسری اننگز میں رائزنگ سٹار کرکٹ کلب نے سات کھلاڑیوں کے نقصان پر اسکور مکمل کر لیا، رائزنگ سٹار کرکٹ کلب کی طرف خورشید نے 50 رنز اسکور کئے اور شعیب لفٹی نے 19 رنز اسکور کئے اور فرحان نے 10 اسطرح سنسنی خیز مقابلے کے بعد رائزنگ سٹار نے سات وکٹ کے نقصان پر اسکور مکمل کرلیا فائنل میچ جیت لیا اور آخر میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو میڈل اور نقد رقم اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔