لیڈی ریڈنگ ہسپتال نے بیرون ملک جانے والے افراد کی کورونا ویکسینیشن کیلئے الگ ہال مختص کردیا

17

پشاور، 7جولائی(اے پی پی): پشاور کے سب سے بڑے ہسپتال، لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ نے بیرون ملک جانے والے افراد کی کورونا ویکسینیشن کےلئے نئی سٹریٹجی متعارف کراتے ہوئے ان کےلئے علیحدہ ہال مختص کردیا ہے ۔

 ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابرار خان کا کہنا ہے کہ اوورسیز کی سہولت کے لئے اضافی عملہ اور سیکیورٹی تعینات کی  گئی ہے  جو یومیہ ایک ہزار اوورسیز کو موڈرنا ویکسین لگا رہے ہیں۔

 ہاسپٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابرار خان نے مزید کہا کہ بیرون ملک سفر کرنے والے شہریوں کی ویکسینیشن جاری ہے اور ان شہریوں کے لئے ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن جن لوگوں نے پہلے کوئی بھی ویکیسن لگائی ہو ان کو موڈرنا ویکسین نہیں لگائی جا سکتی۔

 ڈاکٹر محمد ابرار خان کا کہنا تھا کہ ایل آر ایچ کا کورونا ویکسینیشن سنٹر صرف اتوار کے روز بند ہوتا ہے۔