ملتان، 07 جولائی (اے پی پی ): وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار کی ہد ایت پر محکمہ تعلیم جنو بی پنجا ب کے زیر اہتمام پا ئلٹ پراجیکٹ کے طو ر پر گو رنمنٹ کمپری ہنیسو گرلزہا ئی سکول ملتا ن میں ٹرانس جینڈ ر کمیونٹی کےلئے باقاعد ہ کلا سز شروع کرد ی گئی ہیں ۔
سیکر ٹر ی تعلیم جنو بی پنجا ب ڈا کٹرا حتشا م انو ر نے کلاسز کے آ غاز کے مو قع پر میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہو ں نے بتا یا کہ حکو مت پنجا ب نے اس مشکل اوراہم ٹاسک کےلئے جنو بی پنجا ب اور ملتا ن کا انتخا ب کیا جسے محکمہ تعلیم جنو بی پنجا ب کی ٹیم نے شبا نہ رو ز کی محنت سے مکمل کیا ۔انہو ں نے کہا کہ ابتد ائی مر حلے میں مختلف کلا سز کے اٹھا ر ہ ٹرانس جینڈ ر طلبا ءکی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے اور آ ج سے ان کی پڑھائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
ڈا کٹرا حتشا م انو ر نے کہا کہ طالبعلمو ں کی سہو لت کو مدنظر رکھتے ہو ئے کلاسز کے اوقا ت کا ر شا م 4 سے 6 بجے تک رکھے گئے ہیں تاکہ اس کمیو نٹی کے زیا دہ سے زیادہ لو گ مستفید ہو سکےں ۔انہو ں نے کہا کہ شہر کی مختلف جگہو ں سے طالبعلمو ں کو پک اینڈ ڈرا پ کی سہو لت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ اس کے علا وہ انہیں یونیفا رم ،بستے اور جو تے بھی سر کا ری طو ر پر مہیا کئے گئے ہیں ۔
سیکر ٹر ی تعلیم نے مزید بتایا کہ حکومت اگلے مر حلے میں ان طلبا ءکےلئے ووکیشنل ٹر یننگ کا اہتما م کر ے گی ۔جس مےں ان کو ڈریس ڈیزائنگ ،ٹیلر نگ ،کوکنگ ،بیو ٹی پا رلر اور ہیئر ڈریسر کے کو ر س کر ائے جا ئیں گے تا کہ رسمی تعلیم کے حصول کے ساتھ سا تھ یہ ہنر مند ہو کر معا شی طو ر پر بھی خو د مختا ر ہو سکیں ۔انہو ں نے کہا کہ تعلیم یا فتہ ٹرانس جینڈ رکمیونٹی کو رو ز گا ر اور کا روبا ر کی فر اہمی کے منصو بے حکومتی ترجیحا ت میں شا مل ہیں ،اس سلسلے میں “احسا س پروگرام”اور “قر ضہ سکیم “کی معا ونت سے اس کمیو نٹی کو مفید شہر ی بنا نے کی منصو بہ بند ی بھی کی جا رہی ہے ۔
ڈا کٹرا حتشام انور نے مز ید کہا کہ ٹرانس جینڈ ر کمیو نٹی کو پڑ ھا نے کےلئے ابتد ائی نصا ب “جا ئیکاایجنسی”کے تعا ون سے مرتب کیا گیا ہے جب کہ اسی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی اعلیٰ تعلیم یا فتہ ایم فل ایجو کیشن علیشہ کی خد مات بطو ر استا د حا صل کی گئی ہے تا کہ استا د اور طلبا ءکے درمیا ن بہتر ین تعلق استو ار ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ ملتا ن میں پا ئلٹ پراجیکٹ کی کامیا بی کے بعد جنو بی پنجا ب کے دیگر ڈو یژ نز بہاولپور اور ڈ یرہ غازی خان میں بھی ٹرا نس جینڈ ر کلا سز کا اجر اءکیا جا ئے گا ۔











