مری میں تیز ہواؤں کیساتھ مون سون کی موسلادھار بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

31

مری ،28 جولائی(اے پی پی ):ملکہ کوہسارمری میں تیز ہواؤں کے ساتھ مون سون کی موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے، بالائی علاقے مکمل طور پر دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

موسلادھار بارش کا سلسلہ رات گئے شروع ہوا جو وقفہ وقفہ کے ساتھ جاری ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ شہر کے علاوہ مضافاتی علاقوں گلیات بھوربن اور نیو مری میں بھی جاری ہے۔ ملک بھر سے آئے ہوئے سیاح مون سون کے موسم سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔