معاشی نظام کوجدید خطوط پراستوار کئے بغیرپیداواری صلاحیتوں میں اضافہ ممکن نہیں ؛عالمگیر چوہدری

50

اسلام آباد،14جولائی  (اے پی پی):چیئرمین نیشنل پروڈیکٹیویٹی آرگنائزیشن محمد عالمگیرچوہدری نے کہا ہے کہ معاشی نظام کوجدید خطوط پراستوار کئے بغیرملک میں کسی بھی سطح پرپیداواری صلاحیتوں میں اضافہ ممکن نہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو  قومی پیداواری صلاحیتوں کوبڑھانے اور معیشیت کوجدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سےنیشنل پروڈیکٹیویٹی آرگنائزیشن کی جانب سے شعور و آگاہی مہم کی غرض سے شروع کی جانے والی ” قومی پیداواری تحریک ” کا آغاز کرتے ہوئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیداواری صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تمام ملکی وساٸ ئل   برورکارلاتے ہوئے عوامی سطح پر میڈیا ودیگر ذرائع سے پیداواری صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پروڈیکٹیویٹی آرگنا  ئز یشن نے وزارت صنعت و پیداوار کے احکامات کی روشنی میں ملکی سطح پر اس آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے اور یہ مہم ملکی معاشی ترقی  کے لئے  ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی ۔

عالمگیر چوہدری نے کہا کہ ماضی میں   ملائیشیا ، سنگاپور و جاپان میں بھی پیداواری صلاحیتوں کو بڑھانے کے حوالے سے شعور اجاگر کرکے ان خطوط پر نظام استوار کیا گیا جس کی مثال ہے کہ یہ ممالک آج ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قومی پیداواری صلاحیت کوبڑھانے کے لئے ہمیں جدید ٹیکنالوجی و مختلف شعبوں میں اضافی مہارتوں کی ضرورت ہے ۔  آج یہی وجہ ہے کہ صنعتی و دیگر شعبوں میں آج ہماری معیشت مسابقتی رجحان سے بہت دور ہے۔اسی  سلسلہ  میں ہم سکولوں وکالجوں اور یونیورسٹیوں اور عوامی سطح پر ایک مہم کا آغاز کررہے ہیں اور یہ مہم نیشنل میڈیا وسوشیل میڈیا کے ذریعے چلائی جائے گی  اور نیشنل پروڈیکٹیویٹی آرگنا ئز یشن اس سلسلے میں  بین الاقوامی وملکی ماہرین کو بھی   سے استفادہ  کر تے  ہوئے سیمینار و ٹریننگ ورکشاپس کرائے گی اور مزید یہ کہ اس حوالہ سے سال میں خصوصی دن و ہفتہ بھی منایا جائے گا تاکہ قومی سطح پرشعوراجاگر ہو۔

عالمگیر چوہدری نے کہا کہ ملکی معیشیت میں  پیداواری صلاحیتوں کی بہتری کیلئے لیبر پروڈیکٹیوٹی بہت ضروری ہے تاکہ ہمارے ورکرز ہنر مند ہوں اور وہ دنیا کے ساتھ مقابلہ کرسکیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مختلف شعبہ جات میں نقصان کو کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھانا ہونگے،پیدواری صلاحیت بڑھانے کیلئے آگاہی مہم شروع کررہے ہیں،پورے ملک میں پیدواری ڈرائیور شروع کی جارہی ہے، عالمگیر چوہدری نے کہا کہ تمام چیمبر اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کو اعتماد میں لیا گیا ہے،آئی ٹی سیکٹر میں پاکستان تیزی سے ترقی کررہا ہے، دنیا کی تجارت کا 51 فیصد انجینئرنگ سیکٹر ہے،پاکستان کی تجارت میں انجینئرنگ سیکٹر 1 فیصد سے بھی کم ہے۔

 عالمگیر چوہدری نے کہا کہ الیکٹرو میڈیکل آلات کے لحاظ سے پاکستان بہت پیچھے ہے،دنیا بھر میں ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کا رجحان بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں بھی ٹیکنالوجی کا مسئلہ درپیش ہے، ہم دنیا کے بہترین فروٹ اور فصلیں تیار کررہے ہیں،ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے سوا 3 ارب کا منصوبہ شروع کررہے ہیں۔