وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے وکیل، سفیر اور بہادر ترجمان ہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

13

سیالکوٹ۔14جولائی  (اے پی پی):معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے وکیل، سفیر اور بہادر ترجمان ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں مودی کا انتہا پسند چہرہ بے نقاب کیا اب کشمیر وزیراعظم عمران خان کا ہے ہر کشمیری عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔ آزاد و جموں کشمیر میں رہنے والا ہرکشمیری عمران خان کو اپنا نجات دہندہ سمجھتا ہے۔ہر کشمیری عمران خان کو اپنا مقدمہ لڑتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے۔سیالکوٹ میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ تین دفعہ الیکشن چوری کر اقتدارکے ایوانوں میں پہنچی اور لوٹ گھسوٹ کا بازار گرم رکھا اور قومی خزانہ کو دونوں ہاتھو ں سے لوٹا،  گلت بلتسان کے الیکشن میں بھی ذلت آمیز شکست ن لیگ کے حصے میں آئی اور اب آزاد جموں و کشمیر کے الیکشن میں ذلت ان کا مقدر ہوگی ۔ عمران خان کشمیری شہداءاور غازیوں کا  پوری دنیا میں تذکرہ کررہے ہیں اس کے برعکس نابالغ خاتون کشمیر کازکو نقصان پہنچانے کے در پہ ہے۔ جعلی راجکماری کشمیر کی حسین و جمیل وادی میں کھڑا ہوکر ہندوستانی فوج کی ہدف تنقید بنانے کی بجائے قومی سلامتی کے اداروں کو نشانہ بنا رہی ہے ۔ وطن کا بچہ بچہ قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑا ہے۔مریم وادی کشمیر میں افواج پاکستان کے خلاف زہر اگل رہی ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رنگ روڈ منصوبہ کی صاف اور شفاف تحقیقات کا جو وعدہ پی ٹی آئی نے کیا تھا قوم آج اس کی عملی تعبیر دیکھ رہی ہے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کرپشن کیخلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی اپنائی ہوئی ہے ۔ وزیر اعظم عمران نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ملکی اثاثوں کے پہرہ دار ہیں۔ رنگ روڈ منصوبہ کی فائنڈنگ کے بعد آزاد اور شفاف تحقیقات کا آغاز کیا اور بدعنوان عناصر کو یہ پیغام دیا کہ ملک کو لوٹنے اور چونا لگانے والے عناصر اب بچ نہ پائیں گے ۔ وزیر اعظم کی سربراہی میں وزیر اعلی کے اقدامات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہر کرپٹ کی گردن قانون کا شکجہ سخت ہوگا۔ سابقہ کمشنر راولپنڈی اور پر اجیکٹ ڈائریکٹر رنگ روڈ راولپنڈی منصوبہ میں کرپشن پرا یف آئی آر درج کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ افسران نے ملی بھگت سے رنگ روڈ منصوبے کی الائمنٹ میں تبدیلی کی۔ سابق سی ایم شہباز شریف کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ کی زمین سے رنگ روڈ گذارنے کیلئے 2کلومیٹر سی ڈی اے کی زمین کوشامل کیا۔ اٹک لوپ کے اردگرد بننے والی سوسائٹیز کو فائدہ دینے کیلئے 36کلومیٹر رنگ روڈ کو 66کلومیٹر لمبا کر کے بد عنوانی کے مرتکب ہوئے۔ رنگ روڈ راولپنڈی کی مزید تحقیقات کیلئے نیب کو درخواست کی گئی ہے۔ ہائوسنگ سوسائیٹیز نے عوام کو سبز باغ دکھا کر لوٹا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر وسیم تابش نے ٹاپ سٹیز ہائوسنگ کو فائدہ دلا کر اپنی بہو کو پلاٹ ٹرانسفر کئے۔ اس اسکینڈل میں ملوث افسران کے خلاف مس یوز اتھارٹی , ڈسپلنری ایکشن اور ریمول فرام سروسز کی سزا ہوسکتی ہے۔ قومی خزانہ کو لوٹنے والے تمام کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لارہے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سٹیپنی وزیر اعلی عثمان بزدار کے خلاف پراپیگنڈہ کررہی ہے۔پنجاب حکومت نے مویشی منڈیوں میں پہلی مرتبہ ای ٹینڈرنگ کا سسٹم متعارف کروایا۔میرٹ پر مویشی منڈی کے ٹھیکے دیئے گے صوبہ بھر میں 9کیٹل کمپنیاں 2014-15ءسے کام کررہیں تھی جن کو ایک کمپنی پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی بنا دیا گیا۔2020-21میں تمام کمپنیوں کی کل آمدن 1.7ارب روپے تھی. لیوی اورپارکنگ فیس تقریبا 1.5ارب تھی۔ بزدار حکومت نے بہتر فنانشل پلاننگ کرتے ہوئے جانوروں کی انٹری فیس اور پارکنگ فیس کو آئوٹ سورس کیا. پنجاب کی 104مویشی منڈیوں پر اوپن بڈ کے ذریعے شفاف طریقے سے انجام پایا2020-21میں آمدن میں 131فیصد اضافہ ہوا۔