ملتان،25 جولائی (اے پی پی): معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائیاں۔ پاپڑ فیکٹریز، مٹھائی تیار کرنیوالی بیکریوں، ریسٹورنٹس، سوڈا واٹر فیکٹریز سمیت متعدد فوڈ یونٹس کی چیکنگ شروع کر دی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ خوراک میں ملاوٹ اور گندگی پائے جانے پر 2 سنیکس یونٹس کو 80 ہزار روپے کے جرمانے عائد کردیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاپڑ کی تیاری میں کھلے رنگ، چائنہ سالٹ کے استعمال اور آلودہ فرش کی وجہ سے پاپڑ فیکٹریز کو جرمانے کیے گئے ہیں۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا مٹھائی کی تیاری میں مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ کرنے پر 2 سویٹس شاپس کو 20، 20 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں۔ خوراک میں کھلے رنگ، سٹارچ، ملاوٹی مصالحوں اور دیگر مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ کرنے پر بیکریز کو جرمانے کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھانوں کی تیاری میں رینسڈ آئل کے استعمال پر معروف ریسٹورنٹ کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ کارروائیاں شیرشاہ ٹاؤن، شاہ رکن عالم، بہاولپور بائی پاس اور بوسن روڈ سمیت مختلف علاقوں میں کی گئیں ہیں، عید کے موقع پر زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں غیر معیاری خوراک تیار کرنے کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ڈی جی نے مزید کہا کہ عوام کےلیے مضرصحت خوراک تیار کرنے والوں کا ہر حربہ ناکام بنائیں گے۔











