ملتان، 16جولائی(اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کورونا سے بچاؤ کے لئے مقررہ طریقہ کار پر عملدر آمد کے سرگرم عمل ہے ، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر نجی فلائنگ کوچ کے بس اسٹینڈ کو سیل کردیا گیا ہے۔
کارروائی سیکرٹری آرٹی اے رانا محسن ، سپیشل مجسٹریٹس، پاک فوج اور پولیس پر مشتمل ٹیموں کی جانب سے کی گئی جبکہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی چیکنگ بھی جاری و ساری ہے۔ ٹیموں نے بڑے مالز،سرکاری و نجی یونیورسٹیوں، کالجز اور سکولز کے اکیڈمک سٹاف کی کورونا ویکسینیشن کوبھی چیک کیا ہے جبکہ شہر کے معروف ریسٹورنٹس میں کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد بھی مانیٹر کی جا رہی ہے۔ٹیموں نے شہریوں کو عالمی وباء سے محفوظ رہنے کے لئے کورونا ویکسی نیشن کرانے بارے تلقین بھی کی ہے۔











