ملتان: ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کی24    کمرشل بلڈنگز کے ڈیزائن کی منظوری

67

ملتان، 15جولائی(اے پی پی ) :ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی نے24    کمرشل بلڈنگز کے ڈیزائن کی منظوری دے  دی،منظور کئے گئے کیسسز میں نجی ہسپتالوں،پٹرول پمپس، میرج ہالز کے نقشے شامل ہیں اور مختلف اعتراضات کے بعد 4 کمرشل بلڈنگز کے کیسسز کی منظوری کو التواء میں ڈال دیا گیا ہے۔

 ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی صدارت میں منعقد ہوا، میونسپل آفیسر پلاننگ محمد سلیم نے اجلاس کو بریفنگ دی ۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے پیش نظر کمرشل بلڈنگز کا سیٹ بیک ایریا بڑھانے کی ضرورت ہے ، کمرشل سرگرمیوں کے لئے اے کیٹیگری کی شاہراہوں کی دوبارہ درجہ بندی کی جائے۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا تحصیل کونسل میں آنیوالے ٹاونز  کے لئے بھی سائیٹ ڈویلپمنٹ پلان تشکیل دیاجائے جبکہ دیہی علاقے میں زرعی،رہائشی، تجارتی اور صنعتی زون بنانے کی ضرورت ہے۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سائیٹ ڈویلپمنٹ پلان تشکیل دینے سے بڑے ٹاونز میں بے ہنگم تعیمرات کی اصلاح ہو سکے گی۔

 اجلاس میں شجاع آباد اور جلالپور پیروالا کے ایریاز میں تعمیر ہونیوالی کمرشل بلڈنگز کے نقشے بھی منظوری کے لئے پیش کئے گئے۔

اجلاس میں میٹروپولیٹن کارپوریشن،  ایم ڈی اے، ٹریفک پولیس،محکمہ ماحولیات ، تعلیم اور صحت کے افسران بھی شریک ہوئے۔