ملک بھرمیں قبضہ گروپس پر قابو پانے کے لیے  نئے قانون لا رہے ہیں: وزیراعظم عمران خان

13

اسلام آباد ، 14 جولائی (اے پی پی ):وزیراعظم عمران خان نے  کہا ہے کہ  ملک بھر میں قبضہ  گروپس پر قابو پانے کے لیے  نئے قانون لا رہے ہیں،اسلام آباد  میں پرانے پارکس بچانے اور نئے پارکس بنانے پر توجہ دی جارہی ہے ۔

بدھ کو یہاں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے وزیر اعظم  کا کہنا تھا کہ   پولیس نے انہیں بتایا کہ جب و ہ قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائی کرتے ہیں تو ملزمان ضمانتیں حاصل کرکے باہر آ جاتے ہیں کیونکہ انہیں قانون کا خوف نہیں، وہ پیسے والے ہیں اور سزائیں اتنی کم ہیں کہ وہ ڈرتے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ  یہ مسئلہ اسلام آباد کا نہیں بلکہ پورے ملک میں ہے۔