ملتان، 14جولائی(اے پی پی): ننھے بچے وطن عزیز کو سرسبز و شاداب بنانے کا عزم لئے میدان میں اتر آئے، ہفتہ شجرکاری مہم میں شامل ننھے بچے ماحول کو صاف رکھنے کیلئے اپنے بڑوں کو خوبصورت پیغام دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ملتان پبلک سکول میں ‘‘خدمت آپکی دہلیزپر’’ پروگرام کے تحت چھوٹے بچوں نے اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے، ننھے ہاتھوں سے پودا لگاتے بچوں نے اساتذہ اور شہریوں کے دل موہ لئے۔
معصوم بچوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کل کے تحفظ کیلئے آج ہر شہری اپنے حصے کا پودا لگائے، ننھے بچوں کا عزم ہے کہ اپنے لگائے پودوں کا ہر صورت تحفظ بھی کرینگے انشاءاللہ۔