وزیراعظم عمران خان کی حضرت امام بخاری کے مزار پر حاضری

28

سمر قند،16جولائی  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو عظیم اسلامی سکالراور محدث  حضرت امام بخاری کے مزار پر حاضری دی، وزیراعظم اور پاکستانی وفد کیلئے خاص طور پر مزار کا دروازہ کھولا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، بحری امور کے وفاقی وزیر علی حیدر زیدی، قومی سلامتی مشیر ڈاکٹر معید یوسف اور کے پی کے  کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔