حج 2021؛ یوم عرفہ کا خطبہ 10 زبانوں میں ترجمہ کیساتھ   پیش کیا جائے گا

50

مکہ مکرمہ ، 16 جولائی   (اے پی پی ):  خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود حفظہ اللہ کے فرمان عالی کے بموجب رئاسہ عام برائے  امور مسجد نبوی و مسجد حرام کو یوم عرفہ کے خطبہ کے ترجمہ کا مکلف بنایا گیا ۔ اس کی ابتداء 1439 ءہجری کے حج سے ہوئی ۔ رئاسہ نے بیت اللہ کے حاجیوں اور پورے عالم اسلام سے سماعت فرمانے والوں کے لیے اسے متعدد زبانوں میں ترجمہ کرکے پیش کیا ۔

اس منصوبے  کے تحت  اس  سال یوم عرفہ کا خطبہ   دس عالمی زبانوں جن میں  انگریزی ، فرانسیسی ، ملاوی ، اردو ، فارسی ، روسی ، بنگالی ، چینی ، ترکی اور ہوسی شامل میں   ہیں  میں پیش کیا   جائے گا۔

اس منصوبے  کا   مقصد  حاجیوں   کی آسانی اور ان کے دینی سفر کو فوائد و منافع سے مالا مال کرنے کے لیے سب سے اچھےطریقے کو پیش کرکے حاجیوں کی خدمت کے لیے مملکت سعودی عرب کی مہم کو پورا کرنا ،  وسطیت و اعتدال اور اقدار ومحاسن میں اسلام  کے روشن چہرے کو ظاہر اور نمایاں کرنا،  ایسا علمی مواد پیش کرنا جو معروف قواعد و شروط کے مطابق متعدد زبانوں میں نشر کیے جانے کے قابل ہو، جدید تکنیکی وسائل کے استعمال سے اسلام کے پیغام کو پوری دنیا تک پہنچانے کو یقینی بنانا۔

اس منصوبے  سے   دنیا بھر میں عربی نہ جاننے  والے   ، عرفات میں موجود  حاجی  اور تمام عالم اسلام  کے مسلمان مستفید  ہوتے ہیں   جبکہ اس  ادارے  سے  خطبہ سننے کے شوقین غیر مسلموں کے لیے آڈیو کی شکل میں ترجمہ نشر کیا جاتا ہے ۔