وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت  اجلاس، لاہور راوی سٹی اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پر پیشرفت کاجائزہ   لیا گیا

14

اسلام آباد,1جولائی  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت  لاہور راوی سٹی اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پر پیشرفت کاجائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں راوی سٹی  منصوبے کے کامیاب بولی دہندگان بھی شریک ہوئے۔ دریں اثنا  وزیراعظم کی زیر صدارت ہائوسنگ، تعمیرات و ڈویلپمنٹ کے حوالے سے قومی رابطہ کمیٹی کا  اجلاس بھی منعقد ہوا۔