اٹک،15 جولائی (اے پی پی ):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے ویژن کے مطابق ضلع اٹک میں ریکارڈ تر قیاتی کام جاری ہیں، ضلع بھر میں تعمیر و ترقی کے منصوبوں کیلئے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،عوامی فلاح کے یہ منصوبے بر وقت مکمل کر نے کیلئے کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں،تمام منتخب نمائندے اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہو لڈرز ترقیاتی کاموں کی نگرانی میں مصروف عمل ہیں،رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق کی زیر صدارت ہر ماہ ضلعی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد کر کے سکیموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا جاتا ہے جبکہ تمام متعلقہ افسران کمیٹی کو بر یفنگ دیتے ہیں، ان منصوبو ں میں تعلیم، صحت،سرکاری عمارتوں کی اپ گر یڈیشن،بجلی و گیس کی فراہمی،مواصلات، بلڈنگز،پبلک ہیلتھ اور دیگر شعبے شامل ہیں جس سے یقینی طور پروزیراعلیٰ سردار عثمان احمد خان بزدار کی صوبہ بھر میں عوامی فلاح کے تمام شعبوں میں دلچسپی ثابت ہوتی ہے۔