وزیر اعظم عمران خان سے سینیٹر سرفراز احمد بگٹی اور سینیٹر انوارالحق کاکڑ کی ملاقات

47

اسلام آباد،09جولائی (اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان سے سینیٹر سرفراز احمد بگٹی اور سینیٹر انوارالحق کاکڑ  نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔اسکے علاوہ بلوچستان میں حکومت کے ترقیاتی پیکیج کے معیشت اور عام آدمی کی زندگی پر مثبت اثرات اور مجموعی طور پرامن وامان کی صورتحال پر بھی گفتگوہوئی۔