سیالکوٹ ، 25 جولائی (اے پی پی ): معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی مقبولیت کا باعث ان کا حکومت میں ہونا نہیں وہ ہر دل عزیز رہنما ہیں اور کشمیریوں کے دل میں بستے ہیں۔
اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی آزاد کشمیر انتخابات کے لئے ووٹر لسٹوں کے اندراج اور خراج میں کوئی عمل داخل نہیں، ووٹر لسٹوں کا اندراج اور اخراج ن لیگ کی کارستانیاں ہیں ۔











