وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کا کوئٹہ میں الٹرا سافٹ سافٹویئر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ

18

کوئٹہ 30جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کوئٹہ میں الٹرا سافٹ سافٹویئر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا اس موقع پر وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کوئٹہ میں الٹرا سافٹ سافٹویئر ٹیکنالوجی پارک میں مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اس موقع پر ادارے کے ڈائریکٹر محمد آصف نے بلوچستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے وفاقی وزیر کو بریفننگ دی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیابریفنگ کے شرکاءکووفاقی وزیر سید امین الحق نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی احساس محرومی کو دیکھ کر زندگی کے ہر شعبے میں ترقی دینا چاہ رہی ہے اور بہت سے ترقیاتی پروجیکٹس پر کام کا آغاز کر دیاگیا ہے،بلوچستان ترقی کریگا تو ملک آگے جائیگا، آئی ٹی کے شعبے میں بلوچستان کو زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ہم ہر قسم کی مدد دینے کو تیار ہیں۔