وہاڑی،02 جولائی (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر مبین الہی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈینگی کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مچھر کے لاروے کی افزائش نسل کور وکنے کیلئے ڈینگی ٹیمیں متحرک ہو کر کام کریں ،کباڑ خانوں، قبرستانوں، ٹائر شاپ اور دیگر ہاٹ سپاٹس کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے کہا کہ مچھر کے لاروے کی سرولنس میں غفلت اور لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، مچھر کے لاروے کے خاتمہ کیلئے تمام محکمے اپنا کر دار ادا کریں، ہاٹ سپاٹس کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے،ڈارمنٹ یوزر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
مبین الہی نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے جونیئر کلرک کی غلط رپورٹنگ نا قابل برداشت ہے،غلط رپورٹنگ کرنے والے جونیئر کلرک کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ڈی ڈی ایل جی کے ڈارمنٹ یوزر کو فوری ایکٹو کیا جائے، اگر کسی علاقے میں ڈینگی کا مریض سامنے آگیا اور وہاں سے ڈینگی کا لاروا نہ ملا تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی جس جگہ سے ڈینگی کا لاروا ملا تو اس جگہ کو سیل اور مالک کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے، گاکھڑ ے پانی میں لاروے کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جائیں، پیف سکولوں کے ڈارمنٹ یوزر کے خلاف پنجاب ایجو کیشن فاؤ نڈیشن کو کارروائی کیلئے خط لکھا جائے۔
اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال نے بتایا کہ26سے 30جون تک 7ہزار 964انڈرائیڈ،65ہزار 854ہاؤس وزٹ، 8ہزار 544آؤٹ ڈور انسداد ڈینگی سرگرمیاں کی گئیں ہیں 588ان ڈور اور 62 آؤ ٹ ڈور ٹیمیں با قاعدگی سے سرولنس کر رہی ہیں۔
ڈاکٹر انجم اقبال کا کہنا تھا کہ ڈینگی لاروے کابوریوالا میں ایک مشتبہ کیس سامنے آیا ہے، مشتبہ ڈینگی لاروے کو ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھیجو ا دیا گیا ہے۔
اس موقع پر اے ڈی سی جنر ل خالد محمود گیلانی، اے سی وہاڑی محمد جعفر چوہدری اور دیگر افسران موجود تھے۔