وہاڑی؛ نئے 94 بھرتی ہونے والے فیلڈ سٹاف/ پٹواریوں کی ٹریننگ اختتام پذیر

40

وہاڑی،18 جولائی  (اے پی پی ):نئے 94 بھرتی ہونے والے فیلڈ سٹاف/ پٹواریوں کی ٹریننگ کے اختتام پر ڈسٹرکٹ سرکٹ ہاؤس وہاڑی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی، صوبائی پارلیمانی سیکر ٹری و ایم پی اے رائے ظہور احمد کھرل، ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ نے  شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، حکومت پنجاب اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے ویژن کے تحت نئے ریونیو فیلڈ سٹاف /پٹواریوں کی بھرتی کی گئی ہے، ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور ریو نیو ریکارڈ کو مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ سسٹم کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے، نئے بھرتی ہونے والے ریونیو فیلڈ سٹاف /پٹواریوں کا ریونیو سروسز میں قلیدی کردار ہو گا۔انہوں نے کہا کہ  ریونیو سروس اس خطے کی 150سالہ بنیادی سروس تصور کی جاتی ہے، ریونیو فیلڈ سٹاف /پٹواریوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے کہا کہ  ریونیو فیلڈ سٹاف /پٹواریوں کی بھرتی ہر لحاظ سے میرٹ پر کی گئی ہے، ریونیو فیلڈ سٹاف /پٹواریوں اپنی تمام تر توانیاں اپنے کام پر صرف کریں، ریونیو فیلڈ سٹاف /پٹواریوں کو چاہیے کہ وہ ہر شخص سے عزت و احترام سے پیش آئیں۔

 ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے مزید کہا کہ آپ کے اندر ترقی کا جذبہ ہونا چاہیے آپکا ہر آنے والا کل آج سے بہتر ہونا چاہیے آپ جس جذبے سے اس سروس میں داخل ہوئے ہیں سروس کے آخر تک اس کو برقرار رکھیں۔

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رائے ظہور احمد کھرل نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے ریونیو فیلڈ سٹاف /پٹواریوں محکمہ ریونیو کا اعتماد اور عزت و احترام بحال کریں آپکی جس طرح میرٹ پر بھرتی ہوئی ہے اسی طرح میرٹ پر کام کریں، عوام کی خدمت کرنا آپکی پہلی ترجیح ہونی چاہیے، حکومت پنجاب ریو نیو سسٹم میں بہتر ین ریفامز لا رہی ہے۔

ایم پی اے اعجاز سلطان بند یشہ نے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو فیلڈ سٹاف /پٹواری لوگوں کی جائیدادوں کے امین ہیں  اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپکو بڑی ذمہ داری سو نپی گئی ہے آپ ایک بڑے شفاف پراسس سے گزر کر بھر تی ہو ئے ہیں حکومت پنجاب کی عوام دوست پالیسوں کو پرموٹ کیا جائے اللہ تعالیٰ نے آپکو عوام کی خدمت کرنے کا موقع دیا ہے۔

ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو اشفا ق الرحمن خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹر کی تعلیم یافتہ ریونیو فیلڈ سٹاف /پٹواریوں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو اپنے قدموں پر کھڑ ا کرنے میں معاون ثابت ہوں گے امید ہے کہ آپ لوگ ہماری امیدوں پر پورا اتریں گے ہر پٹوار سرکل میں دیہی مرکز مال بنائے جا رہے ہیں ۔

صدر ڈسٹر کٹ بار ایسو سی ایشن چوہدری ندیم اکرم پرویز نے کہا کہ ریونیو فیلڈ سٹاف /پٹواریوں کی میرٹ پر بھرتی کرنے پر ڈپٹی کمشنر مبین الہی، اے ڈی سی ریونیو اشفا ق الرحمن کی کاوشوں کو سراہتے ہیں نئے بھرتی ہونے والے ریونیو فیلڈ سٹاف /پٹواریوں پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں آپ عوام کی جائیداوں کے رکھوالے ہیں۔