وہاڑی؛ پولیس ویلفیئر کے پیشِ نظر 14پولیس ملازمین میں 5لاکھ 50ہزار مالیت کے کراس چیک تقسیم

22

وہاڑی ،29 جولائی (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  امیر عبداللہ خان نیازی اور ایکٹنگ ایس پی انوسٹی گیشن میاں عبد الرؤف نے پولیس ملازمین میں 5 لاکھ 50 ہزار کے کراس چیک کئے گئے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر عبداللہ خان نیازی نے کہا کہ پولیس ملازمین کی سہولت کے لئے پولیس ویلفئیر مرکز قائم کیا جا رہا ہے جس میں رخصت، جہیز فنڈ،  لون، مالی امداد، پینشن کیسز، ڈوری کیسز، سکالرشپ، میڈیکل بل، فنرل چارجز، ایل پی آر، شہداء کیس، انوسٹی گیشن بل،  پولیس کی ویلفئیر سے متعلق 59سروسز ایک ہی چھت کے نیچے دستاب ہوں گی اور تمام معاملات کو مختصر وقت کے اندر حل کیا جائے گا جس کی رہنمائی کے لئے فوکل پرسن سب انسپکٹر  محمد شہزاد کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ وہاڑی پولیس ایک فیملی کی مانند ہے اہلکاروں کی ویلفیئر اولین ترجیحات میں شامل ہے۔