اسلام آباد، 14 جولائی (اے پی پی ): وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان بار کونسل کو سمجھنا چاہیے سینیارٹی دراصل کیا ہوتی ہے، سینیارٹی اصل میں قابلیت ہوتی ہے، ججوں کی عمر کی حد نیچے لانی چاہیے، ان کو 40 برس میں جج لگائیں تاکہ وہ کام کر سکیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک سٹڈیز، سینٹر فار لاءاینڈ سیکورٹی کے زیر اہتمام لا فیئر اینڈ پاکستان کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔











