پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس ذوالفقار روس پہنچ گیا،روسی نیوی ڈے پریڈ میں خصوصی طور پر شرکت کرے گا

18

 

اسلام آباد،24جولائی(اے پی پی): پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس ذوالفقار آپریشنل سرگرمیوں کے تحت مختلف ممالک کا خیر سگالی دورہ کرتے ہوئے روس پہنچ گیا۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق روس کی بندرگاہ سینٹ پیٹرزبرگ آمد پر میزبان بحریہ اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا استقبال کیا۔پاک بحریہ کی جانب سے جہاز پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں روسی حکومت اور بحریہ کے اعلی حکام، سفارتی اور مقامی شخصیات کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں حاضرین کو خطے میں سمندری تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔ پی این ایس ذوالفقار روس کی نیوی ڈے پریڈ میں بھی خصوصی طور پر شرکت کرے گا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستانی جہاز کے اس دورے سے دوطرفہ بحری تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔