پشاور: پولیس اور نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کی مشترکہ کارروائی، منشیات فروش حجرے میں ہیروئین بناتے ہوئے گرفتار

6

پشاور، 29جولائی(اے پی پی): سی سی پی پشاور عباس احسن اور ڈی پی او خیبر وسیم ریاض کے خصوصی احکامات پر نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم(NET) پشاور اور خیبر پولیس نے ڈرگ مافیا کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تھانہ حدود جمرود علاقہ غاڑیزہ میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ڈرگ مافیا اور منشیات فروش کو حجرے میں ہیروئین بناتے ہوئے گرفتار کرلیا ۔

گرفتار دو ملزمان مقصود ولد یونس مسیح،اسلم شاہ ولد میر عالم، جن کے قبضے  سے  30 کلوگرام ہیروئن7عدد پستول، تین عدد کلاشنکوف،25 عدد میگزین،ہروئین بنانے والے آلات میکسچر بالٹی وغیرہ برآمد ہوئی ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش کے لیے جمرود حوالات منتقل کردئیے گئے۔

ڈی پی او خیبر وسیم ریاض نے کہا کہ افسران بالا کےاحکامات کی روشنی میں ضلع بھرمیں منشیات فروشوں اور ڈرگ مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہے گی۔