ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، عدالتوں سے فرار نہیں ہوئے اور اپنے کیسز کا سامنا کر رہے ہیں،حلیم عادل شیخ

33

سکھر گھوٹکی ،29جولائی (اے پی پی): ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ عدالتوں سے فرار نہیں ہوئے اور اپنے کیسز کا سامنا کر رہے ہیں۔ سیاسی مخالفین جیلوں میں ہیں اور عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں جبکہ ڈاکو آزاد ہیں، ڈاکو اپنی ویڈیوز میں ایس ایس پیز اور پولیس کو دھمکیاں دے رہے ہیں، وہ کہتے ہیں ہم سی پیک کے اوپرآکر فائرنگ کریں گے کوئی انہیں روک نہیں سکتا۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ  نے میرپورماتھیلو کی عدالت میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا۔

انہوں نے   کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں مراد علی شاہ اگلا الیکشن نہیں لڑے گا بھاگ جائے گا، ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں،  فرار نہیں ہوئے اور اپنے کیسز کا سامنا کر رہے ہیں۔  ہمارے ورکروں کے اوپر بھی دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات بنائے گئے ہیں، پی پی کے مخالفین جی ڈی اے اور تحریک انصاف پر سندھ کی دھرتی تنگ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پکے کے ڈاکوؤں کو کوئی ایس ایس پی ہاتھ نہیں ڈال سکتا اگر کچھ کہیں گے تو تبادلہ کر دیا جائے گا، سندھ کے روڈ راستے، شہری، ہائی ویز غیر محفوظ ہو چکے ہیں، سی ایم سندھ کی سرپرستی میں منشیات فروشی ہو رہی ہے، ایم این اے سکندر راپورٹرہ اور اس کا بھائی جام شورو میں 67 کلو پولیس موبائل میں منشیات فروش کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کا پیسہ کشمیر الیکشن میں لگایا گیا، سی ایم کے جہاز میں نوٹوں کے بیگ بھر کر کشمیر لے جائے گئے جو سندھ کا پیسہ تھا۔ پی پی کے امیدواروں کو دس دس کروڑ روپے دیئے گئے۔ سندھ کی کتابوں کا پیسہ، کتوں،. روڈوں کا پیسہ کشمیر کے الیکشن میں لگایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں پی پی کا آخری دور ہے، جیسے کراچی سے ایم کیو ایم کی چھٹی جیسے نوازشریف کی چھٹی،. سندھ سے زرداری کمپنی کی چھٹی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بھرپور طریقے سے سندھ میں داخل ہو رہی ہے، آٹھ تاریخ کو مٹھی میں پہلا جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔ سندھ میں کوئی گورنر راج نہیں لگ رہا وزیراعظم راج نظر آئے گا۔