پشین؛ڈپٹی اسپیکر  قاسم سوری کی حاجی عبدالصمد خان خلجی کے گھر آمد ، والدہ  کی وفات پر تعزیت کی

42

پشین ، 18جولائی (اے پی پی): ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے خلجی فلاحی آرگنائریشن پاکستان کے چئیرمین حاجی عبدالصمد خان خلجی اور حاجی ظریف خان کے گھر جا کر  ان سے انکی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار  کیا اور  فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت، بلند درجات اور پسماندگان کےلیے صبر جمیل عطاء کرنے کی دعاکی۔

 ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے ہمراء پاکستان تحریک انصاف پشین کے ضلعی صدر سردار داود خان ترین، پارٹی کے سینئر رہنما ء نصیب اللہ کلیوال ڈاکٹر زین العابدین، عبدالباری بڑیچ، داؤد پانیزئی، باچا آغا اور دیگر بھی موجود تھے۔