پشین؛کلی ریگی میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جان بحق

58

پشین،16 جولائی ( اے پی پی):  بوستان کلی ریگی میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جان بحق ہوگئے ۔

اطلاع ملتے ہی بوستان لیویز جائے وقوع پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے ملبے میں سے پانچ افراد کی نعشیں نکال لیں۔

اطلاع کے مطابق محمد داؤد نامی شخص ایک کچے مکان میں رہ رہے تھے کہ اچانک گزشتہ شب گھر کے ایک کمرے کی چھت جو خستہ حال تھی ان پر آگری ،جانبحق افراد میں محمد داؤد اور انکے چار بچے جنکی عمریں بارہ سال سے تین سال تک تھے شامل ہیں۔