پشین؛ عیدالاضحی کی شاپنگ عروج پر پہنچ گئی ،دن بھر بازاروں میں میلا لگارہا

31

پشین، 20جولائی(اے پی پی): عیدالاضحی کی شاپنگ عروج پر پہنچ گئی ہے ،دن بھر بازاروں میں  میلا لگارہا، کپڑوں کی دکانیں ہوں یا جوتوں کی ہرجگہ لوگوں کا رش نظر آیا۔ عید پر ٹوپی، واسکٹ، لنگی خریدنا لازمی سمجھا جاتا ہے، ٹوپیوں کی دکانوں پر لوگ رنگ برنگی اپنی پسند کی ٹوپیاں خریدنے میں مصروف رہے۔

 دوسرے جانب شہرمیں خشک میوہ جات دکانوں میں بھی رش بڑھ گیا ہے، شہری اپنی بساط کے مطابق میوہ جات کی خریداری میں مصروف نظر آرہے ہیں اور مٹھائی کی دکانوں پر لوگوں کا خوب رش ہے۔ دکانیں مزے مزے کی مٹھائیاں اور مزیدار کیک سے سچ گئی ہیں۔