پنجاب فوڈ اتھارٹی کی غیر معیاری خوراک بنانے والوں کی خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری

30

ملتان 8 جولائی(اے پی پی ): ڈویژن میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی 163 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 2 لاکھ 54 ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ صفائی کو ملحوظ خاطر نہ رکھنے پر سنیکس یونٹ،بیویجز یونٹ،کولڈ سٹوریج اور ریسٹورنٹس کو 1 لاکھ 66 ہزار کے جرمانے کیے گئے ہیں اور کہا پاپڑ کی تیاری میں ممنوعہ اور کھلے اجزاء کے استعمال پر سنیکس یونٹ کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا رفاقت علی نسوآنہ نے کہا ورکرز کے میڈیکل اور صاف پانی کی فراہمی کیلئے خاطر خواہ انتظامت نہ کئے گئے ہیں ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا ریسٹورنٹ کے کچن میں بلیوں کی موجودگی،گندگی سے بھرپور فرش کی وجہ سے 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے اور کہا کھلے رنگ اور ڈیٹرجنٹس کے استعمال پر بیوریجز یونٹ کو 30 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی عوام کو معیاری خوراک کی دستیابی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہےرفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کیے ہوئے ہیں ملاوٹ سے پاک خوراک ہی صحت مند پنجاب کی ضمانت ہے۔