پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص دودھ بیچنے والوں کے خلاف کاروائی

42

پنڈی بھٹیاں، 16 جولائی(اے پی پی):  پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص دودھ بیچنے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران حافظ آباد روڈ پر دودھ سے بھرے ٹینکر کو چیک کیا جس میں سات ہزار لیٹر دودھ تھا، دودھ کیمکلز سے تیار کیا گیا تھا، دودھ انتہائی غیر معیاری اور مضر صحت ہونے کے باعث فوڈ اتھارٹی نے  دودھ تلف کردیا اور  پنجاب فورڈ اتھارٹی نے ٹرک ڈرائیور کو پولیس کے حوالہ کردیا۔

تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔