پنڈی بھٹیاں؛موٹر وے انٹر چینج پر ٹال ٹیکس مانگنے پر اہکار پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

53

پنڈی بھٹیاں،02 جولائی( اے پی پی ): تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں پولیس نے موٹروے لاہور سائیڈ موٹروے پلازہ پر ایف ڈبلیو او ملازمین پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم نے ٹول ٹیکس مانگنے پر ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنانا تھا، ملزم عمران مسلح اسلحہ ہو کر ملازمین کو قتل کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔

پولیس نے ملزم عمران کو گرفتار کرکے رائفل برآمد کر لی اور مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او محمد معصوم  نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے شرپسند عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔