پنڈی بھٹیاں ؛تھانہ سکھیکی پولیس کی کارروائی،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد، بین الاصوبائی اسمگلر گرفتار

26

پنڈی بھٹیاں،07 جولائی ( اے پی پی): تھانہ سکھیکی پولیس نے  اسلحہ اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام  بناتے  ہوئے  اسلحہ کا بین الاصوبائی اسمگلر گرفتار کر کےبھاری مقدار میں اسلحہ برآمدکر لیا ہے ۔پولیس حکام نے بتایا کہ گاڑی سے برآمد کیے گئے اسلحے میں 15 پسٹل، 5 رائفلیں، 4 رپٹر گن اور 12 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کر لیں  ہیں ۔

پولیس کے مطابق اسلحہ اسمگلر ظہور خاں پشاور کا رہائشی ہے اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں اسلحہ اسمگل کرتا تھا ۔

کارروائی کے دوران ایس ایچ او نے اسلحہ اور اسمگلنگ کے لئے استعمال ہونے والی گاڑی کو قبضہ میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزم سے سہولت کاروں اور سپلائرز سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او محمد معصوم نے کہا کہ ضلع میں امن و امان قائم رکھنے کےلئے ناجائز اسلحہ ہولڈرز کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔