پولیس لائن نوشہرہ میں مختلف مقدمات میں چوری شدہ اشیاء کو اُنکے اصل مالکان کے حوالے کر   دیا  گیا

18

نوشہرہ، 7جولائی(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ ڈاکٹر محمد اقبال کے خصوصی ہدایت پرپولیس لائن نوشہرہ میں مختلف مقدمات میں چوری شدہ اشیاء (موٹر کاریں،موٹرسائیکلیں،نقدی)کو اُنکے اصل مالکان کے حوالے کر  دی  گئی ہیں ۔

نوشہرہ پولیس نے گزشتہ 03 ماہ  کے دوران چوری،راہزنی اور ڈکیتی کے مقدمات میں کاروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کیا جن کی نشاندہی پر10موٹر سائیکلیں،ایک رکشہ چنگ چی،03 موٹر کاریں ،ایک ڈبل ڈور پک اپ اور 74لاکھ 45ہزار روپے برآمد کئے  گئے ۔

متاثرین نے نوشہرہ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ پولیس نے اپنی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ہمیشہ جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا  ہے ۔

اس موقع پر  منعقد ہ تقریب سے خطا ب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ جرائم کے انسداد اور پیشہ وارانہ امور میں بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران اور جوانوں میں توصیفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے اور ڈی آر سی ممبران کو انکی عوام کی بے لوث خدمت اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانے پر توصیفی سرٹیفکیٹ دیکر انکی حوصلہ افزائی کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ پولیس کا ہدف سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سٹریٹ کرائم میں کمی لانا ہے جس کے لئے  ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کو مقصد غریب عوام کو اُنکی امانت دیکر یہ یقین دلانا ہے کہ آپ کی پولیس ہر قدم پر آپکے ساتھ ہے۔ پولیس افسران اور جوانوں کی کارکردگی قابل ستائش ہے کیونکہ تمام اہلکاروں نے جرائم پر قابو پانے کیلئے پوری ایمانداری اور جانفشانی سے ڈیوٹیاں سر انجام دی ہیں۔