پچاس سال بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا نام لیا گیا: وزیر اعظم عمران خان

8

میرپور، 18 جولائی (اے پی پی ):وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پچاس سال بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا نام لیا گیا۔

 میر پور، آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا  تھا  کہ نواز شریف کے دور حکومت میںں ہدایت تھی کہ ہندوستان پر تنقید نہیں کی جائے گی ،انتہا پسندی مودی نے نہ صرف کشمیریوں کو بلکہ ہندوستان میں اقلیتوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔