سکھر،01جولائی(اے پی پی ): ڈائریکٹرجنرل نیب سکھرمرزامحمدعرفان بیگ نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمہ کے لئے سوسائٹی کے تمام افرادکواپنا اپنا کردارادا کرنا چاہئے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہیدبے نظیرآباد/نوابشاہ کے دورے کے موقع پرضلع انتظامیہ، پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈی جی نیب نے سوسائٹی سے کرپشن کے خاتمہ کے لئے نیب سکھرکے کرداراور کوششوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے اپنے خطاب میں زرودیا کہ کرپشن کے خاتمہ کے لئے سوسائٹی کے ہرفردکواپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔