کرکٹ کے فروغ کیلئے بلوچستان حکومت اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

6

کوئٹہ، 09 جولائی (اے پی پی): کرکٹ کے فروغ کیلئے بلوچستان حکومت اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ حکومت کی طرف سے سیکریٹری اسپورٹس عمران گچکی اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے مالک ندیم عمر نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، صوبائی وزرا کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے پلئیر ناصر اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔ ایم او یو کے تحت صوبے میں کرکٹ کے فروغ کے لئے مختلف ٹورنامنٹ منعقد کی جائے گئی اور صوبے کے کھلاڑیوں کو ملکی اور انٹرنیشنل لیول پر پروموٹ کیا جائے گا۔