اسلام آباد، 19جولائی(اے پی پی): اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے کہ ہم کسانوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں، کوشش ہے کہ کسان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں، کامیاب کسان پروگرام سے کسان کو ریلیف ملے گا۔
پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ تمباکو کاشتکاروں کیلئے سب کمیٹی مسائل کو دیکھے گی،یہ کمیٹی پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں اور صوبوں کی نمائندگی رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ اگر کہیں کوئی کمی ہے اسکودور کیا جائے۔
اسدقیصر نے کہا کہ موجودہ بجٹ کسانوں کیلئے ہے، اس مرتبہ گندم کے کسانوں کو بھی اچھی قیمت ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی ساتھ دے نہ دے قانون ہم نے بنانا ہے ،قانون ہم تبدیل کردیں گے، قانون بنانا اور عملدر آمد کرانا ہمارا کام ہے۔











