کشمیر میں پی ٹی آئی حکومت بنانے جا رہی ہے ، وزیر اعظم عمران خان ساری دنیا میں کشمیر کی آزادی کا کیس لڑیں گے: وزیر داخلہ

36

اسلام آباد ، 25 جولائی (اے پی پی ): وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد  نے کہا ہے کہ کشمیر میں تحریک انصاف حکومت بنانے جا رہی ہے ، وزیر اعظم عمران خان ساری دنیا میں کشمیر کی آزادی کا کیس لڑیں گے ۔

اتوار کو یہاں  میڈیا سے گفتگو  میں  وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں پہلی دفعہ پاکستان تحریک انصاف ایک غریب نمائندے کے ساتھ آزاد کشمیر کا الیکشن جیتی ہے ،تحریک انصاف سندھ میں بھی ایک دن حکومت بنائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ  بھاشا ڈیم کا قیام دنیا کا سب سے بڑا کام ہے جو عمران خان کرنے جا رہا ہے۔