آزاد کشمیر کی عوام عمران خان کے وژن کو مکمل سپورٹ کر رہی ہے ، انشاء اللہ پی ٹی آئی انتخابات میں کلین سوئیپ کرے گی؛راجہ خالد محمود

30

مظفر آباد،25جولائی(اے پی پی):صدر انصاف ٹریڈ ونگ میرپور سٹی راجہ خالد محمود نے آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے اے پی پی سے گفتگو میں کہا ہے کہ بہترین انتظامات کی وجہ سے آزاد کشمیر کا یہ الیکشن شفاف ہے اور سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی عوام عمران خان کے وژن کو مکمل سپورٹ کر رہی ہے اور انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف انتخابات میں کلین سوئیپ کرے گی۔