ملتان، 21 جولائی (اے پی پی): کمشنر جاوید اختر محمود نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اہل ملتان ڈویژن کو عید کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں ، عید الضحیٰ ہمیں ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے، اپنی اور اپنے پیاروں کی جان کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے۔
جاوید اختر محمود نے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر غیر ضروری میل جول سے پرہیز کریں۔ خود کو، اپنے پیاروں کو کورونا سے بچائیں، پاکستان کو بچائیں، قربانی کے بعد آلائشیں گٹروں نالیوں میں پھینکنے سے اجتناب کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارا گھر ہے اور اس کو صاف رکھنا ہم سب کا فرض ہے۔











