کوشش کر رہے ہیں کہ 14 اگست تک پنجاب کی 40فیصد آبادی کوکرونا کی ویکسین لگا دیں: ڈاکٹر یاسمین راشد

52

لاہور26جولائی (اے پی پی ):  صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کوشش ہے 14 اگست تک 40 فیصد آبادی کو ویکسی نیٹ کر دیں، کورونا سے بچاؤ کا واحد حل ویکسی نیشن ہے۔یہ بات انہوں نے  آج یہاں کمشنرلاہورڈویژن کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس کے ہمراہ شاہ جمال ای پی آئی صحت مرکز میں ”ڈورٹوڈورویکسینیشن مہم“ کے پہلے سنٹر کا افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ  پنجاب حکومت کے پاس ویکسین کی وافر مقدارموجود ہے۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ ”ڈورٹوڈور“ویکسینیشن مہم کا بنیادی مقصدپنجاب کی زیادہ سے زیادہ آبادی کوکوروناویکیسین لگاکرخطرناک وباء سے محفوظ بناناہے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر پنجاب کی زیادہ سے زیادہ آبادی کو ویکسینیشن لگارہے ہیں۔ابھی تک پورے پنجاب میں ایک کروڑاڑتیس لاکھ سے زائد افراد کو کوروناویکسین لگاچکے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ پنجاب کی عوام کو ویکسین لگائی گئی ہے۔